بینک عہدیداروں کا آربی ائی کے خلاف ملک گیر احتجاج

نئی دہلی:کل ہند ہندوستا نی بینک وفاقی نظام کے اراکان نے چہارشنبہ ملک سطح پر آربی ائی کے مختلف دفاتر بشمول منٹ روڈ ممبئی پر واقع اس کے ہیڈکوارٹر س کے روبرواحتجاجی مظاہرے کئے اور مطالبہ کیا کہ کافی مقدار میں بینکوں کو نئی کرانسی فراہم کی جائے اور قم واپس حاصل کرنے پر جو تحدیدات عائد کی گئی ہیں ان سے سبکدوشی اختیار کی جائے ۔

دہلی کے علاوہ اعلی مالیاتی کرنسی نوٹوں کے خلاف آربی ائی کے مختلف دفاتر کے روبروکلکتہ ‘ چینائی‘ بنگلور اورجئے پور میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔

جنتر منتر سے ایک جلوس بشمول خواتین آربی ائی کے علاقائی دفتر جارہا تھا مگر پولیس نے انہیں بس میں سوار ہونے سے روک کر گرفتار کرلیا اور انہیں پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

دیگر مقامات پر بھی دفعہ 144نافذ کردی گئی او ربینک کے اوقات کار کے بعد احتجاجیوں کو احکام کی خلاف ورزی کے جرم میں حراست میں لے لیاگیا۔

بینک عہدیداروں نے کہاکہ ہم اپنی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور ڈپازٹس حاصل کرنے اعتراضات کو واپس لے لینے کا آربی ائی سے مطالبہ کیاگیا۔

قبل ازیں جاریہ ہفتہ آربی ائی نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بینکوں کو 5000روپئے سے زیادہ پرانے کرنسی نوٹ اپنے کھاتوں میں جمع کروانے کے خواہاں صارفین سے مختلف سوالات کرنے اور ان کی جانچ کرنے کااعلامیہ جاری کی تھا اور انہیں5000روپئے سے زیادہ رقم پر صارفین سے کئی سوالات پوچھنے کی ہدایت دی تھی۔