بیت المقدس کی شناخت مٹانے کاسازش کی بھر پور مقابلہ کیا جائے گا : اردن صدر شاہ عبد اللہ دوم 

نیو یارک : اردن کے فرمانرورا شاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ بیت المقدس کاتاریخی ،عرب اور اسلامی تشخص مٹانے کی منظم سازش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اردن ان سازشوں کا مقابلہ کرنے تیار ہے ۔امریکہ میں جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ عبداللہ نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے تاریخی ، اسلامی ، عرب او مسیحی تشخص کو مٹانے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ القدس صرف اردن کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اردن کی تاریخ رحمدلی اور انسانی خدمات سے بھری پڑی ہے ۔دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا شعار ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی مسائل حل کرنے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے عوام اردن سے ہجرت کرنے سے روکا جاسکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطین ۔ اسرائیل کا واحد حل دو ریاستی فارمولہ پر عمل درآمد پریقینی بنانا ہے۔ اسی فارمولہ سے فریقین کی ضروریات پوری ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے خود مختا ر ریاست کا مطالبہ کرتے ہیں جس کی سرحدیں 1967 ء کی جنگ میں قبضے میں لئے گئے علاقوں پر ہوں اور مشرقی بیت المقدس اس کا دارالحکومت قرار دیا جائے ۔