بہت جلد جموں او ر کشمیر میں نئے فرنٹ کی تشکیل عمل میں ائے گی۔ پی ڈی پی باغی انصاری

جموں اور کشمیر۔پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی کے باغی رکن اسمبلی اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر عمران انصاری نے کہاکہ بہت جلد ریاست میں نئے سیاسی فرنٹ کی تشکیل عمل میں ائے گی جو کشمیری کو جذباتی اور مرکزی حکومت کو سیاسی طو ر پر بلیک میل نہیں کریگا۔

انصاری نے کہاکہ مذکورہ نیا فرنٹ’’ گھریلو باغیوں‘‘ کی بہار ثابت ہوگا جس کے ذریعہ کشمیری مسائل پر قرارداد کو گورننس اور الکٹورل سیاست سے دور کردیگا۔انہو ں نے کہاکہ یہ فرنٹ عوام کو ریاستی اسمبلی کی جانب سے پورے نہ ہونے والے وعدے کئے بغیر حقائق سے واقف کروائے گا

۔ذرائع کے مطابق انصاری نے حال ہی میں پیپلز کانفرنس کے سربراہ اور بی جے پی کے ساتھ ساجد لون سے ایک ملاقات کے بعد ساتھ میں ڈنر بھی کیاتھا ‘ فرنٹ کی تشکیل میں سجاد لون کا اہم رول سمجھا جارہا ہے۔

تاہم لون نے کہاکہ ان کے لب بند ہیں وہ فی الحال ریاست میں ہونے والی سیاسی تبدیلیاں کے متعلق کوئی بات نہیں کرسکتے۔انصاری نے کہاکہ’’ہم لوگوں کو سچ بتائیں گے ‘ہم دھوکہ میں نہیں رہ سکتے۔میں الیکشن کے لئے تیار ہوں مگر زیادہ تر لوگ اگلے دو ڈھائی کے لئے حکومت بنانا چاہتے ہیں۔

جس طرح سے اب تک عوام کو دھوکہ میں رکھا گیا ہے اس کے بجائے ہم اپنے ہم خیال لوگوں کو ساتھ لے کر ہم اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دیں گے‘‘۔

جب ان سے نئے فرنٹ کے بی جے پی سے امکانی اتحاد کے متعلق پوچھاگیا تب انصاری نے کہاکہ’’کیوں نہیں‘‘؟۔مذکورہ شیعہ لیڈر جس کا اپنے اسمبلی حلقہ پٹن کے شیعہ ووٹرس میں اچھا اثر ہے اور دیگر شیعہ بیلٹ میں بھی وہ کافی اثر دار ہے نے کہاکہ ریاست کے موجودہ حالات کے پیش نظر لوگوں تبدیلی کے خواہاں ہیں‘ لوگ مفتیوں اور عبداللہ فیملی کی بلیک میل کی سیاست سے بیز ار ہوگئے ہیں۔

جون19کے روز پی ڈی پی سے الائنس ختم کرنے کے بی جے پی اعلان کے ساتھ ہی انصاری نے بھی پی ڈی پی کو یہ کہتے ہوئے خیر آباد کردیاتھا کہ مفتی پارٹی کو خاندانی میراث میں تبدیلی کرچکی ہیں۔

پی ڈی پی کے ایک اور رکن اسمبلی انصاری کے چچا عابد انصاری کے بشمول اور چار دیگر اراکین اسمبلی جاوید حسن بیگ‘ عبدالمجید پیدار ‘ محمد عباس وانی او ریاسر ریشی بھی باغی رخ اپنائے ہوئے ۔ جبکہ انصاری کا دعوی ہے کہ مزید اور ان سے رابطے میں ہیں۔

انصاری نے کہاکہ پی ڈی پی اور بی جے پی کا اتحاد ریاست کی عوام کے لئے بہتر تھا مگر انہوں نے مفتی پر اس کو ختم کردینے کا الزام عائد کیا۔