بھیم آرمی سربراہ چندر شیکھر آزاد سے مولانا ارشد مدنی کی بند کمرہ میں ملاقات 

دیوبند : جیل سے رہائی کے بعد بھیم آرمی سربراہ چندر شیکھر آزاد نے دیوبند پہنچ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔اس ملاقات کے بعد میڈیا سے صرف یہ کہا کہ دبے کچلے طبقات کو ایک ساتھ لانا اور انہیں متحد کرنا ان کا مقصد ہے اور اسی کے تحت وہ یہاں آئے ہیں۔

صحافیوں سے مزید گفتگو نہ کرتے ہو ئے انہوں نے یہاں سے چلے گئے ۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے بعد ریاستی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے ۔اور طرح طرح کے قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں ۔ کیو نکہ چند ر شیکھر آزاد نے ایک طرح سے بی جے پی کے خلاف جنگ کا اعلان کررکھا ہے ۔ اسلئے ارشد مدنی کے ساتھ ان کی اس ملاقات کو کافی اہمیت کی حامل مانی جارہی ہے ۔ چندر شیکھرآزاد تقریبا پچھلے دیڑھ سال سے جیل میں بند تھے ۔وہ پچھلے ہفتہ ہی جیل سے آزاد ہوئے ہیں ۔ رہا ئی کے بعد وہ بی جے پی کو نشانہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے آئندہ انتخابات میں بی جے پی شکست دینے کا عزم کررکھا ہے ۔مولانا ارشد مدنی کے ساتھ اس ملاقات کوبھی لوک سبھا کے انتخابات سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے ۔

چھٹمل پوری میں دلت او رمسلمانوں کے درمیان کسی بات کو لے کر جھگڑے کو انہو ں نے خاندانی معاملہ بتایا او رکہا کہ دلت ۔ دلت آپس میں لڑرہے ہیں اور یہ معاملہ بھی اسی طرح کا ہے ۔بند کمرہ مولانا ارشد مدنی سے کیا بات چیت ہوئی اس تعلق انہوں نے کچھ نہیں بتلایا ۔ذرائع کے مطابق چندر شیکھرآزاد نے مولانا ارشد مدنی سے ملک کے موجودہ پر بات چیت ہوئی بھیم آرمی کا دہلی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں مولانا کو شرکت کی دعوت دی ۔