بھرے ہوئے گلاس سے پانی…!

پیارے بچو !اگر آپ سے کوئی پانی مانگے تو آپ گلاس بھر کر لے جاتے ہیں‘ لے جانے میں اکثر پانی چھلک بھی جاتا ہے لیکن اگر آپ گلاس کو الٹا کر کے لے جائیں تو پانی کا ایک خطرہ بھی نہیں کرے گا اور پورا بھرا ہوا گلاس آپ پیاسے تک لے جائیں گے ۔ بھلا کیسے؟ یہ بہت آسان ہے ۔ کسی پوسٹ کا رڈ کا آدھا ٹکڑا لیجئے ‘ اب ایک گلاس کو پانی سے پورا پھر لیجئے ۔ اب اس بھرے ہوئے گلاس کے منہ پر پوسٹ کارڈ رکھیں اور اس پر اپنا ایک  ہاتھ سہارے کیلئے رکھ کر گلاس تیزی سے الٹا کر دیجئے ۔
اوراپنا ہاتھ کارڈ پر سے ہٹا لیجئے۔ چونک پڑے نا ۔ کارڈ گلاس کے منہ پر چپکا رہا اورپانی بھی گلاس کے اندر ہی رہا ۔ اب اس حالت میں آپ گلاس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بھی لے جاسکتے ہیں ۔ شرط یہ ہے کہ گلاس کسی ایک طرف جھکے  نہیں سیدھا رہے اور اور زیادہ ہلے نہیں ۔ جب آپ گلاس الٹا کرتے ہیں تو ہوا کا رڈ پر دباؤ ڈالتی ہے ۔ گلاس میں پانی کا وزن اور دباؤ اتنا نہیں ہے کہ وہ ہوا کے دباؤ کو بے اثر کرسکے ۔ لہذا کارڈ گلاس کے منہ پر چپکا رہتا ہے ۔ اگر آپ نے گلاس کو پورا نہیں بھرا اور کارڈ لگا کر الٹا کر دیا ہے تو آپ ایک بات اور دیکھ سکتے ہیں ۔ گلاس کے منہ پر لگے کارڈ کا ذرا سا کنارہ موڑیں تو پانی میں سے ہوا کا بلبلہ گزر کر اندر جاتا ہے ۔ یعنی باہر سے ہوا گلاس کے اندر جاتی ہے ۔ یعنی باہر ہوا کا دباؤ زیادہ ہے اور اندر کم ہے ۔ اسی لئے باہر سے ہوا اندر جاتی ہے ۔ بھلے ہی اس پانی میں سے ہو کر جانا پڑے ۔