بچوں کی پرورش میں احتیاط ضروری

دنیا کے ہر ماں باپ کیلئے ان کا بچہ نہایت ہی اہم ہوتا ہے ۔ ہر بچہ اپنے اندر ایک انفرادیت رکھتا ہے۔ دنیا کے تمام بچے معصوم اور اچھے ہیں ۔ کہتے ہیں  بچے اپنی قسمت ساتھ لے کر اس دنیا میں داخل ہوتے ہیں جس طرح سیب کا ایک بیچ بو یا جائے تو وہ ایک تنا ور سیب کا درخت ہی بنتا ہے جو مالٹے یا ناشپاتی پیدا نہیں کرسکتا ۔ بالکل اسی طرح بچے بھی اپنے والدین کا عکس ہوتے ہیں۔جدید موجودہ دور کا تقاضہ ہے کہ والدین بچوں کی پرورش کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ بچوں کی شخصی آزادی متاثر نہ ہو۔ بحیثیت ماں باپ آپ کا فرض ہے کہ آپ بچے میں چھپی صلاحیتیں جو ایک خزانے کی مانندہوتی ہیں انہیںباہر لانے میں ان کی مدد کریں ۔