بُرائی کے جواب میں اچھائی

بچو! اچھے مسلمانوں کا یعنی اچھے انسانوں کا ایک اخلاقی وصف یہ ہے کہ وہ کبھی بُرائی کے عوض بُرائی نہیں کرتے، بلکہ بُرائی کے جواب میں اچھائی کرتے ہیں۔ بُرائی کو مٹانے کا اور دشمن کو دوست بنانے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ وہ بُرائی کرے تو تم اس کے ساتھ اچھائی کرو۔
غور کرنے کی ایک بات یہ بھی ہے کہ اگر بُرائی کے بدلے میں بُرائی کی جائے گی تو پھر بُرائی کرنے والے میں اور تم میں کیا فرق رہا! بُرائی کے جواب میں بُرائی کرنے سے بُرائی مٹنے کی بجائے اور بڑھ جائے گی۔ اچھا انسان وہ ہے جس سے اس کے دشمن بھی بے خوف ہوں۔ وہ آدمی کیا جس سے اس کے دوست بھی ڈریں۔
بچو اس لئے اخلاق وصف کو اپنے اندر جاگزیں کرلو تاکہ دنیا تمہاری مثال دے …!