بنگال کی دریا میں طغیانی ، 31 دیہات پانی میں محصور

مالڈا (مغربی بنگال) 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ضلع مالڈا میں دریائے فلورا میں طغیانی کے باعث تقریباً 31 دیہات سیلاب میں محصور ہوگئے ہیں جس کے نتیجہ میں 22 ہزار لوگ متاثر ہیں۔ سرکاری ذرائع نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ بیر نگر سے گزرنے والی دریائے گنگا کا کنارہ 2 کلو میٹر تک کٹ گیا ہے جسے جنگی خطوط پر مرمت کا کام جاری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ سیلاب میں محصور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے اور انھیں غذائی اور پانی پیاکٹس سربراہ کئے جارہے ہیں۔ دریں اثناء شمالی بنگال کے وزیر ترقیات رابندر ناتھ گھوش نے ضلع مجسٹریٹ شرت دیویدی کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔