بنگال ‘اوڈیشہ میں بی جے پی کی تعداد بڑھے گی : شاہ

نئی دہلی 31 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اگر پارٹی کو کسی ریاست اور علاقہ میں نقصان بھی ہوتا ہے تو اس کی پابجائی بنگال ‘ اوڈیشہ اور شمال مشرقی ریاستوں سے ہوگی ۔ انہوں نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اوڈیشہ ‘ بنگال اور شمال مشرقی ریاستوں میں بی جے پی کو 35 تا 40 نشستیں ملنے کی امید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں بی جے پی 20 سے زائد حلقوں سے کامیاب ہوگی ۔