بلوچستان میں انتخابی ریالی میں بم دھماکہ، 128 افراد ہلاک ، 200 زخمی

کراچی ۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بلوچستان میں نیشنلسٹ بلوچستان عوامی پارٹی کی ایک انتخابی ریالی میں بم دھماکہ سے کم از128افراد ہلاک اور دیگر 200زخمی ہوگئے۔ یاد رہیکہ بلوچستان میں انتخابات میں حصہ لینے والے قائدین کی ریالیوں کو نشانہ بنانے کا آج یہ دوسرا واقعہ تھا۔ زخمیوں میں نیشنلسٹ پارٹی کے اعلیٰ قائد نواب زادہ سراج رائیسانی بھی شامل ہیں جو بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رائیسانی کے بھائی ہیں۔ نواب زادہ سراج ایک انتخابی ریالی کی قیادت کررہے تھے جو مستنگ ڈسٹرکٹ سے اسمبلی نشست کے امیدوار ہیں۔ زخمیوں کو کوئٹہ کے مختلف ہاسپٹلس میں شریک کیا گیا ہے۔