بلند دروازہ

یو پی کے ضلع ( آگرہ ) میں فتح پور سیکری نامی مقام پر 1576 ء میں اکبر نے ’’ بلند دروازہ ‘‘ نام سے ایک عظیم بلند دروازہ کی تعمیر کرائی ۔ اس کی تعمیر گجرات کی فتح کی یاد میں کی گئی ۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا دروازہ ہونے کے ساتھ مغل فن تعمیر کی زندہ مثال ہے ۔ اکبر اعظم نے بیٹے شہزادہ سلیم کی ولادت کیلئے یہیں دما مانگی تھی ۔ یہاں مشہور بزرگ سلیم چشتی کی مزار ہے ۔ انہیں کے نام پر شہزادے کا نام سلیم رکھا گیا ۔ بلند دروازہ مزار کے قریب واقع ہے  ۔ اس دروازہ کی سطح زمین سے اونچائی 54 میٹر ہے جو کہ تقریباً 15 منزلہ عمارت کے برابر اونچا ہے ۔ مسلسل بارہ سالوں کی شدید محنت کے بعد اس کی تعمیر عمل میں آئی ۔