بغیر انسولین کے ذیابیطس کی دوا کی تیاری

ایک نوجوان ہندوستانی سائنس داں نے ایک امکانی غیرانسولین دوا تیار کی ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کی مدد کرسکتی ہے اور خون میں گلوکوز کی سطح میں کمی کے خطرے کو دور کرسکتی ہے تاکہ انسولین کی خوراک میں اضافہ کی صورت میں جو صدمہ پہنچتا ہے اس سے بچا جاسکے۔ مائیکروبیالوجی اور امیونالوجی میں پی ایچ ڈی کرنے والے ارسناڈے نے انسولین کے بغیر ایک دوا تیار کی ہے ۔ وہ کولمبیا یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں۔ انھوں نے انڈیانا یونیورسٹی کے رچرڈ دنارچی کے ساتھ تعاون کے ذریعہ یہ دوا تیار کی ہے ۔ مریض خون میں شکر کی سطح پر قابو پانے کے لئے انسولین استعمال کرتے ہیں انسولین کی اضافہ خوراک کے نتیجہ میں خون میں گلوکوز کی سطح کم ہوسکتی اور ہائپوگلائسیمیا کا مرض لاحق ہوسکتا ہے ۔ جس کی وجہ سے ذیابیطس سے متعلق غشی طاری ہوسکتی ہے جو مہلک اور جان لیوا ہوتی ہے ۔ انسولین کے ذریعہ علاج سے وزن میں اضافہ ہوجانے کی اطلاعات بھی ملی ہیں جن سے ذیابیطس کی حالت میں شدت پیدا ہوسکتی ہے ۔
…جاری ہے …