کیا پارلیمنٹ میںآویزاں جناح کی تصویر ہٹادی جائے گی؟

علی گڑھ : علی گڑہ مسلم یونیورسٹی کے یونین ہال میں لگی پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی تصویر کی مخالفت کی درمیان سوشل میڈیا پر پارلیمنٹ ہاؤس میں لگی ایک تصویر وائرل کی گئی ہے ۔

اس تصویر میں ملک کے کئی سیاسی شخصیات کیساتھ پاکستان کے بانی محمد علی جناح بھی شامل ہیں۔علیگ برادری کی طرف سے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی اس تصویر کے ساتھ پوچھا گیا ہے کہ کیا پارلیمنٹ سے بھی جناح کی تصویر ہٹاؤگے؟علیگ برادری کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جناح کو نہ کل ہم نے پسند کیا تھا او رنہ آج کرتے ہیں ۔لیکن کس کی تصویر کہا لگے گی یہ ملک کا آئین او رعدالتیں طے کریں گی ،نہ کہ ہم اور آپ یا ملک کے لیڈر۔ واضح رہے کہ اے ایم یو کے یو نین ہال میں جناح سمیت ۳۰؍ ہستیوں کی تصویر لگی ہے۔ جناح ۱۹۳۸ء میں علی گڑہ مسلم یونیورسٹی آئے تھے تبھی انہیں یونین کی ممبر شپ دی گئی تھی ۔