بشریٰ عمران کا دورہ لاہور،دارالشفقت میں بچوں کیساتھ کھاناکھایا

لاہور ۔2ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ عمران نے گذشتہ روز یتیم خانہ دارالشفقت کا دورہ کیا اور داتا دربار حاضری دی۔پہلے وہ دارالشفقت گئیں،بچوں کیساتھ کھاناکھایا ، اس موقع پر سیکرٹری انجمن حمایت اسلام میاں منیر نے انھیں خوش آمدیدکہا۔خاتون اول نیکہا یہاں رہائش پذیر بچوں کے ساتھ وقت گزارنا میرے لئے ہمیشہ سے ہی دلی سکون کا باعث رہا ہے یہاں کا موحول قابل تعریف ہے۔ دارالشفقت کے بعدداتا دربارپربھی حاضری دی،قبر پر چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،میاں منیر نے خاتون اول کوکہا کہ خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان یہاں آئیںآپ ان تک ہمارا پیغام دے دیں جس پر انہوںنے کہا میں یہاں آئی ہوں آپ سمجھئے وزیر اعظم بھی آگئے ہیں۔فی الحال وہ بہت مصروف ہیں تاہم وہ ضرور آئیںگے۔اس موقع پر سیکرٹری میاں شاہد لطیف،فنانس سیکرٹریمرزا خادم حسین،سیکرٹری سوشم ویلفئیر خواجہ مشتاق احمد اور کارکنان بھی موجود تھے۔اس کے بعد خاتون اول نیبچوں میں تحائف تقسیم کیے۔بچوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انھیں دی جانے والی سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ بھی لیا۔بشریٰ عمران کا خاتون اول بننے کے بعد یہ پہلا دورہ ہے۔ وہ اچانک وہاں پہنچیں جب سٹاف کو انکے آنے کا پتہ چلا تو انھیں خوشگوار حیرت ہوئی۔ صرف ایک شخص کو انکے دورہ کا علم تھا تاہم وہ اس سے قبل کئی بار یہاں آکربچوں کے ساتھ وقت گزار چکی ہیں۔ان کے ہمراہ قریبی سہیلی فرح خان بھی موجود تھیں۔وہ کھانا ہمراہ لیکر وہاں گئیں اور بچوں کے ساتھ کھانا کھایا۔وہ ایک گھنٹے تک وہاں رکی رہیں بچوں میں گھل مل گئیں ایک ننھے بچے کو گود میں بٹھائے رکھا اسکے ساتھ باتیں کرتی رہیں۔