بجٹ 2017ء کے بعد 50,000 سے زیادہ مالیاتی زیورات کی خریداری کیلئے آدھار یا پیان کارڈ لازمی

ممبئی۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بجٹ 2017ء کے اعلان کے بعد جب بھی 50,000 تا ایک لاکھ روپیہ مالیاتی زیورات کی خریداری کیلئے پیان کارڈ یا آدھار کارڈ پیش کرنا لازمی ہوگا۔ فی الحال صرف 2 لاکھ روپئے سے زیادہ مالیاتی طلائی زیورات کی خریداری پر اس کا پیش کرنا لازمی ہے ، لیکن بجٹ کے اعلان کے بعد طلائی یا نقروی زیورات جن کی مالیت 50,000 تا ایک لاکھ روپیہ ہو ، آدھا کارڈ یا پیان کارڈ پیش کرنا ضروری ہوگا۔ جواہرات اور زیورات کے شعبہ کے مشیر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بھارگو ویدیہ نے توقع ظاہر کی کہ بجٹ کے اعلان کے بعد ان دونوں کارڈس میں سے کسی ایک کارڈ کے پیش کرنے کا لزوم عائد ہوگا۔