بالوں کا قبل از وقت سفید ہونا ، وجوہات اور علاج

بال عموماً 35 سال کی عمر میں سفید ہونے لگتے ہیں لیکن اس کا آغاز نوجوانی میں بھی ممکن ہے ۔ آج کل اس مسئلہ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے کیونکہ لوگ الجھن بھری زندگی گذار رہے ہیں۔ بالوں کی دیکھ بھال ناکافی ہے ۔ بال سفید ہونا دونوں صنفوں میں مشترک ہے لیکن مرد سفید بالوں کے بارے میں زیادہ حساس ہوتے ہیں ۔ وہ انھیں چھپا نہیں سکتے جیسا کہ عورتیں عصری رنگ کی مصنوعات کے ذریعہ کرتی ہیں۔ بالوں کے سفید ہونے کی اہم علامت یہ ہیکہ باقاعدہ دبیز بالوں کی نشوونما کا موقعہ نہیں ملتا ۔ 35 سال کی عمر سے پہلے بالوں کاسفید ہوجانا قبل از وقت کہلاتا ہے ۔ چنانچہ زیادہ مہین سفید بالوں کو تیزی سے نشوونما پانے کا موقعہ ملتا ہے جو معمول سے زیادہ ہوتا ہے ۔ یہ انقلابی تبدیلی تیزی سے آتی ہے لیکن بے شک راتوں رات نہیں ہوتی۔

وجوہات : بالوں کا سفید ہونا نشوونما کا ایک حصہ ہے لیکن آج کل بالوں کے قبل از وقت سفید ہونے کا مسئلہ کئی افراد کو درپیش ہے اور بیشتر لوگوں کے لئے یہ فکرمندی کی ایک بڑی وجہ ہے ۔ بالوں کا سفید ہونا کوئی غیرمعمولی واقعہ نہیں ہے ۔ بالوں کے سفید ہونے کی عمر کا آغاز موروثی خصوصیات پر منحصر ہوتا ہے ۔ عام وجہ عمر میں اضافہ ہے لیکن بالوں کا قبل از وقت سفید ہونا اس کی بنیادی وجہ معلوم کرنے کا متقاضی ہے ۔ بہرحال عمر میں اضافے کے ساتھ ساتھ بالوں کا سفید ہونا معمول کے عمل کا ایک حصہ ہے بشرطیکہ کوئی ایسی پوشیدہ طبی وجہ نہ ہو جس کی وجہ سے Pigmentation کی قلت پیدا ہوتی ہے ۔ سفید بال نامناسب پروٹین کی موجودگی کی علامت ہے ۔ بالوں کے رنگ کی تبدیلی کی وجہ Pigment melanim ہوتا ہے ۔ بالوں کا قبل از وقت سفید ہوجانا بنیادی طورپر موروثی ہوتا ہے یہ ہمیں ورثہ میں ملتا ہے ۔ ہمارے والدین یا دادا دادی سے ورثہ سے ملتا ہے ۔ سفید بال الجھن کی وجہ سے بھی ہوسکتے ہیں جو شخص طویل عرصہ سے الجھن کا شکار ہو اور بے چین رہتا ہو وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اس کے سفید بال بتدریج ابھرنے لگتے ہیں ۔ ناقص تغذیہ ، فکریں ، صدمہ ، گہرا رنج ، کشیدگی ، دماغی تناؤ بھی میلانن کی شرح پیداوار سست کردیتی ہے چنانچہ بال سفید ہوتے ہیں۔
علاج : بالوں کے قبل از وقت سفید ہونے کا انسداد اور اس پر قابو پانا بہت اہم ہے ۔ ضروری وٹامنس اور معدنیات کی سربراہی کے لئے زیادہ پھلوں اور ترکاریوں کا استعمال ضروری ہے ۔ تغذیہ اور مناسب پرورش بھی بالوں کی افزائش ، ان کی چمک اور سر کی جلد کو اچھی رکھنے کے لئے ضروری ہے ۔ روزانہ سر دھونے اپنے بالوں کی مناسبت سے شیمپو کنڈیشنر استعمال کریں ۔ حد سے زیادہ کنڈیشنر سے بال چپچپے ہوجاتے ہیں ۔ سر میں دوران خون بہتر ہونے کے لئے انگلیوں کی پوروں سے مالش کریں۔ تازہ خون کی روانی سے بالوں کی افزائش بہتر ہوتی ہے ۔ بالوں کو رنگنے کی مصنوعات سے جن میں امونیا زیادہ ہو بالوں کو نقصان پہنچتا ہے ۔