بابر کی اولاد : چیف منسٹر یوگی کو نوٹس

نئی دہلی ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ کو ان کے ریمارکس ’’بابر کی اولاد‘‘ پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی ہے۔ ای سی نے نشاندہی کی کہ 19 اپریل کو یو پی کے سنبھل میں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا تھا : ’’کیا آپ ملک کی باگ ڈور دہشت گردوں کے حوالے کردوگے ، انہیں جو خود کو بابر کی اولاد قرار دیتے ہیں ، انہیں جو بجرنگ بلی کی مخالفت کرتے ہیں‘‘۔ انہیں جواب کیلئے 24 گھنٹے دیئے گئے ہیں۔