اے ٹی ایس مہارشٹرا نے 2008کے بعد ہوئے دہشت گرد حملوں کے ماسٹر مائنڈ کے طورپر مرلی کا نام لیاہے۔

ڈاکٹر نریندر دابولکر‘ گوئند پنسارے ‘ ایم ایم کلبورگی اور گوری لنکیش کے قتل کے علاوہ مختلف بم دھماکوں کے پس پردہ ماسٹر مائنڈکے طور پرمذکورہ رپورٹ میں ایم ڈی مرلی کا نام لیاگیا ہے۔
ممبئی۔ اے ٹی ایس مہارشٹرا نے سناتھن سنستھا کے حامیو ں کی ہتھیاروں کے معاملے میں ملوث ہونے کی واقعہ کی تفتیشی رپورٹ میں ایک او رمرتبہ ایم ڈی مرلی کا نام لیا ہے اور اس کو قاتل کے واقعات او ردہشت گرد حملوں کے ماسٹر مائنڈ بتایا گیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز میں ستمبر5کے روز ایک خبر شائع ہوئی تھی کہ اے ٹی ایس مرلی کے رول کی تحقیقات کررہی ہے۔

ایچ ٹی نے تفتیشی رپورٹ کا جائزہ لیا جس میں اگست 2018میں اے ٹی ایس کے ہاتھوں گرفتار پانچ لوگوں کی تفصیلات درج ہیں۔

یقیناًمانیں تو کوئی دوسرے ثبوت نہیں ہے اس کے علاوہ ائی آر میں یہاں تک دیکھا یاگیا ہے کہ یہ مرلی ‘ جس کو خطرناک قراردیا گیا ہے ۔

اب بھی رپورٹ میں پونے میں دابولکر کے قتل ‘ سماجی کارکن گوئند پنسارے اور بنگلوروں کی جہدکار گوری لنکیش کے قتل کے علاوہ مختلف بم دھماکو ں کا مرلی ماسٹر مائنڈ ہے۔

اس میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ وہ مہارشٹرا سے بھر سے ساتھی تنظیموں میں بھرتی کرنے والا بھی مقرر تھا۔ کرناٹک اور گوا میں یہ دہشت گردوں کے تعلقات پھیلے ہوئے ہیں۔

ہتھیاروں کے کیس میں داخل کی گئی ائی آر میں ویبھوراوت‘ شرد کالسکر‘ سادھانا گونڈلکر ‘ شریکانت پانگارکر او راویناس پاوار کے نام شامل ہیں۔

مبینہ طور پر ملک بھر میں دہشت گرد حملوں کا منصوبہ بنانے کے لئے الزام میں مہارشٹرا کے مختلف حصوں سے پانچوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی اورفی الحال تمام پانچوں پولیس کی تحویل میں ہیں۔ اپریشن کے دوران بم ‘ ڈیٹونیٹر اور بندوقیں ضبط کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں اس بات کا ذکر کیاگیا ہے کہ گوا میں دائیں بازو کی تنظیموں کا ایک اجلاس 2014میں منعقد ہوا تھا جس کی نگرانی سناتھن سنستھا نے کی تھی جس کی ہیڈ کوارٹر ریاست میں ہے ‘ جس کو مذکورہ دہشت گرد تنظیم کا اہم مرکز مانا جاتا ہے جس کی تعمیر مرلی نے کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق راؤت مرلی کو نہات متاثرکن شخصیت کہتا ہے جو مسلمانوں کے ہندوؤں پر مبینہ مظالم کے من گھڑت باتیں سناکر نوجوانوں کی بھرتی کرتا ہے۔

راؤت او راٹھ لوگوں کے درمیان میں ملاقات ہوئے تھے جن میں زیادہ تر گوری لنکیش کے قتل میں ملوث ہیں۔رپورٹ میں تربیتی کیمپس کا بھی ذکر کیاگیا ہے جہاں پر بندوق چلانے کے کی تربیت دی جاتی ہے اور تعارفی اجلاس بلگاوی ‘ اورنگ آباد‘ ممبئی اور جالنا میں ہوئے جس میں بھڑکاؤ ویڈیو دیکھاکر بھرتی کاکا م بھی کیاگیا ہے۔ اب تک یہ صاف نہیں ہوا کہ مرلی نئی بھرتی والوں سے کس طرح بات کرتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں بڑھتے سی سی ٹی وی کیمروں کے پیش نظر حملہ آوروں کو مرلی نے عینک اور ہیلمٹ پہننے کی ہدایت دی تھی