اے ایم یو کے طلبہ وائس چانسلر کی اپیل پر غور کریں : پروفیسر اختر الواسع

نئی دہلی : مولاناآزاد یونیورسٹی جودھ پور ، کے وائس چانسلر اور مشہور ماہر اسلامیات پدم شری پرفیسر اختر الواسع جو اپنے دل کے علاج کے لئے اسکارٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

انھوں نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ اب جب کہ علی گڑہ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کے تمام جائز مطالبات کو مان لیا ہے۔تو طلبہ جذبات میں نہ بہیں اور وائس چانسلرطارق منصور کی بات مانتے ہوئے اپنے احتجاج کو ختم کرکے تعلیم کی فضا ہموار کریں ۔واضح رہے کہ پروفیسر اختر الواسع گذشتہ روز عارضہ قلب میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد انہیں اسکارٹ اسپتال میں داخل کروایا گیا ۔