ایک شخص نے ائی فون 7کے پھٹنے اور اس کی کار کو تباہ کرنے کا کیادعویٰ

نیوساوتھ ویل سے ملی اطلاع کے مطابق آسٹریلیا کے ایک موبائیل فون استعمال کرنے والے شخص اپنے آئی فون پھٹ کر آگ کے شعلوں میں تبدیل ہونے اور اس کی کار کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیاہے۔سوین نیوز رپورٹس کے مطابق ساوتھ کوسٹ کے رہنے والے میڈ جونس نے اپنے ائی فون 7موبائیل فون توال میں لپیٹ کر کار میں رکھا تھا۔

جب وہ واپس آیا تو اپنی کار سے اٹھتا ہوا دھواں دیکر وہ چونک گیا۔ یاہو نیوز سے بات کرتے ہوئے جونس نے کہاکہ جب میں نے اپنی کار میں دیکھا تودھویں کی وجہہ سے مجھے کچھ دیکھائی نہیں دے رہا تھا۔ کارکے تمام شیشے سیاہ ہوگئے تھے۔ جونس نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کار سے گرم بھانپ نکل رہی تھی۔

https://www.youtube.com/watch?v=_9hxkJNgNyA

راکھ چاروں طرف سے گررہی تھی جب میں نے موبائیل فون توال سے نکالنے کی کوشش کی تو پوری توال جلکر خاکستر ہوگیا تھا ۔

جونس نے دعویٰ کیاکہ اس نے صرف ایک ہفتہ قبل ہی موبائیل فون خریدا تھا اس نے کبھی غیرملکی چارجر بھی استعمال نہیں کیااور نہ ہی کبھی فون اس کے ہاتھ سے نیچے گرا۔سابق میں اپیل کمپنی کے کسی بھی فون سے اس طرح کی شکایت وصول نہیں ہوئی۔

سیمسنگ جو موبائیل فون مارکن میں ایپل کے مقابلہ کے بڑی کمپنی ہے کے نوٹ سیرس کے متعلق اس طرح کی شکایتیں مسلسل وصول ہورہی ہیں۔