این ڈی ٹی وی نے حکومت کے ایک روز امتناع کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کا کیافیصلہ

این ڈی ٹی وی نے اپنی پٹھان کورٹ دھشت گرد حملے میں غلط بیانی کا الزام عائد کرتے ہوئے نشریات پر ایک روزکا امتناع عائد کرنے کے متعلق مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلا ف سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کا فیصلہ کیاہے۔

مرکزی حکومت کے وزارتی پینل نے 9نومبر کو این ڈی ٹی وی کے نشریات پر ایک روز کی پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔اپنی درخواست میں حکومت کے فیصلے کو دستوری اہمیت کے پیش نظرچیلنج کیاگیا ۔

چینل نے کہاکہ وہ اسٹاک اکسینج میں شامل ہے۔این ڈی ٹی وی پر پٹھان کورٹ دہشت گرد حملے کی رپورٹنگ کے دوران غلط بیانی سے کام لینے کے الزام عائد کرتے ہوئے ایک روز کا امتناع عائد کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے چینل کو 9نومبر چہارشنبہ کی آدھی رات کے بعد سے 10نومبر کی جمعرات کی آدھی رات تک بند رکھنے کا حکم جاری کیاہے۔