’’اینٹی لیزر‘‘ کی آمدکمپیوٹرس کا نیا دور

بچو! بظاہر تو یہ ہتھیار ہے، لیکن کمپیوٹر ایکسپرٹ کی اس پر نظر ہے تاکہ کمپیوٹرس کی نئی تیز رفتار نسل تیار کی جاسکے۔ یہ لیزر شعاعوں کو روکنے والا آلہ ہے۔ ’’اینٹی لیزر‘‘ کے ذریعہ اس شعاع کو یکسر روکا جاسکتا ہے اور یہ اس ضمن میں پہلی ایجاد ہے۔ یہ آلہ شعاع کو پکڑکر پلٹنے پر مجبور کردیتا ہے، یہاں تک کہ اس کی توانائی یکسر زائل ہوجاتی ہے۔ لیزر بیم میں جو توانائی ہوتی ہے، وہ جذب نہیں ہوپاتی۔ یہ آلہ اس توانائی کو حرارت میں تبدیل کردیتا ہے۔ یوں جب کسی شخص پر یہ حرارت پڑتی ہے تو وہ بُری طرح جل جاتا ہے، گویا یہ اس کی جنگی اہمیت ہے۔ اینٹی لیزر آلہ مخصوص فریکوئنسی پر کام کرتا ہے اور جب ویو لینتھ تبدیل ہوتی ہے تو اس کا سوئچ آن اور آف ہوسکتا ہے۔نئی نسل کے کمپیوٹرس الیکٹرونز کی جگہ لائٹ سے کام کیا کریں گے۔ یہ اینٹی لیزر آلہ آپٹیکل سوئچس بنانے کیلئے کلیدی ثابت ہوگا جن سے کمپیوٹر بے حد تیز رفتار ہوجائیں گے۔ گویا اس آلے نے بہت سے نئے مواقع پیدا کئے ہیں۔
٭٭٭٭٭