ایم پی بننے کے بعد فلمی اداکارہ ریکھا اور مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈوالکر ایوان سے زیادہ تر رہے غائب۔ ویڈیو

پچھلے پانچ سالوں میں فلمی اداکارہ ریکھا اور ہندوستان کے مشہور کرکٹ کھلاڑی سچن ٹنڈوالکر رکن پارلیمنٹ ( راجیہ سبھا) نامزد کئے جانے کے بعد ایوان سے زیادہ تر غائب رہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سچن نے پانچ سالوں میں 23دن ہی ایوان پارلیمنٹ میں موجودہ رہے جبکہ انہیں59لاکھ روپئے تنخواہ اور دیگر ضرورتوں کی تکمیل کے طور پر ادا کئے گئے ۔

اس کے برعکس فلمی اداکارہ ریکھانے تو صرف 18دن ایوان میں حاضری دی او رساٹھ لاکھ سے زائد روپئے انہیں بطور تنخواہ ملی۔

اور دونوں نے وہ تمام مرعات سے استفادہ اٹھایا جو کسی رکن راجیہ سبھا کو ملتے ہیں ۔یہ تمام پیسے ملک کی عوام کا ٹیکس ہوتا ہے جس کا بیجا استعمال کرتے ہوئے یہ تمام عیش وعشرت حاصل کررہے ہیں مگر عوام کو راحت پہنچانے میں ان کا کوئی تعاون نہیں ہے۔

یہی وجہہ ہے کہ ائے دن ٹیکس میں اضافہ ہورہا ہے ۔ عوام سے ٹیکس کی شکل میں لیاجانے والا پیسہ ایسے لوگوں پر خرچ کیاجارہا ہے جو ایوان میں آکر نہ توکبھی عوامی مسائل پر بات کی ہے اور نہ ہی عوام مسائل پر نمائندگی کی کوشش کی ہے۔