ایران کے لئے فیصلہ کرنے والے آپ کون ؟ ایرانی صدر کا امریکی وزیر خارجہ کو تلخ جواب

تہران : ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی وزیر خارجہ مائک پو مپیو کی جانب سے ایران کے خلاف تاریخی کڑی پابندیاں عائد کئے جانے کے بیان کے رد عمل میں امریکہ پر کڑی تنقید کی ہے ۔

حسن روحانی نے سی آئی اے کے سابق سربراہ مائک پومپیوں کو مخاطب کرتے ہوئے دریافت کیا کہ آپ ایران او رباقی دنیا کے لئے فیصلہ کرنے والے کون ہوتے ہیں ؟ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ آج کی دنیا یہ قبول نہیں کرے گی کہ امریکہ ان کے لئے فیصلہ کرے کیو نکہ تمام ممالک آزاد ہیں ۔

وہ وقت گزر گیا ۔ہم اپنی قوم کی حمایت میں اپنے راستے پر گامزن رہیں گے ۔دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اس وقت سے اضافہ ہوا ہے جب اسی ماہ امریکی صدر ٹر مپ نے ۲۰۱۵ء میں طے پانے والے ایران کے نیو کلیائی معاہدہ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا ۔

اس سے قبل پومپیونے کہاتھا کہ امریکہ ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے والا ہے تاکہ وہ اپنا نیو کلیائی او رمیزائیل پرگرام ترک کردے ۔

اسی دوران امریکہ کے اعلی ترین سفارت کار کا کہنا تھا کہ نئی پابندیوں کے بعد ایران کو اپنی معیشت کی بقا کا مسئلہ پیدا ہوجائے گا۔مائک پومپیونے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتظامیہ نے ایران کی جانب سے کسی بھی متبادل حکمت عملی سے نمٹنے کے لئے تیار ہے ۔

مائک نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ ایران پر سے پابندیاں صرف اس وقت اٹھائی جائے گی جب امریکہ ایران کی پالیسی میں واضح تبدیلی دیکھے گا ۔