ایران کے ساتھ حقیقی معاہدہ کے دروازہ کھلے ہیں : ٹرمپ

کنساس سٹی : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے نیو کلیائی ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں ترک کرنے کی حقیقی یقین دہانی پر تہران کے ساتھ امن معاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں بشر طیکہ تہران نیو کلیائی ہتھیار وں کے حصول کی کوششیں ترک کردیں ۔واضح رہے کہ پچھلے دو دنوں سے دونوں ملکوں کی قیادت نے ایک دوسرے کے خلاف سخت الفاظ پر مشتمل دھمکیاں دی تھیں جس کے نتیجہ میں ایران او رامریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی ۔

کنساس سٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم کیا ہوتا ہے ہم دیکھیں گے مگر ہم ایران کے ساتھ حقیقی سمجھوتہ کے لئے تیار ہیں ۔کچھ دن قبل امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ ایران پوری دنیا کے بالخصوص یوروپ کے لئے دہشت گرد اور موت کا سبب ہے ۔