ایران کے خلاف کسی فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے : قطر

سنگا پور : ایک سینئر قطری رہنما نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ کسی تنازع میں نہیں پڑنا چاہے گا ۔قطر کے نائب وزیر اعظم او روزیر دفاع خالد العطیہ نے سنگا پور میں بین الاقوامی سکیوریٹی کانفرنس میں خطاب کے دوران کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ قطرع کے ایران کے ساتھ بہت اختلافات ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم جائیں او ر خطہ میں جنگ کا آغاز کردیں ۔‘‘

خیال رہے کہ قطر کی جانب سے کسی کا نام نہیں لیا گیا لیکن ا س کا اشارہ ایران کے مخالف سعودی عرب کی طرف ہوسکتا ہے جس نے گزشتہ برس جون سے قطر کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر رکھے ہیں ۔خالد العطیہ کا کہنا ہے کہ ایران اگلا دروازہ ہے ۔

ہمیں جنگ کے بجائے خطہ میں امن کے لئے اسے بلانا چاہئے او رتمام معاملات کو ایک میز پر رکھ کر بات کا آغاز کرناچاہئے ۔کانفرنس میں ان سے ایک سوال کیا گیا ہے کہ آیا قطر کے فضائی اڈہ ایران پر فضائی حملہ کیلئے استعمال ہوں گے ؟

انہوں نے اس کے جواب میں کہا کہ ہمارا ملک جنگ کا پرستار نہیں ہے او رہم تعلقات او رمذاکرات کی حمایت کرتے ہیں ۔دوسری جانب ماہرین نے خبر دار کیا ہیکہ قطر او راس کے پڑوسی ممالک کے درمیان ایک سال سے جاری تنازع ایک نئے خلیج کو بنارہا ہے جس کے باعث عرب دنیاکا مستحکم خطہ ممکنہ طور پر تبدیل ہوسکتا ہے ۔