ایران کی مشکل گھڑی میں پاکستان ساتھ کھڑا ہے : وزیر داخلہ پاکستان محمود قریشی 

اسلام آباد : پاکستان نے امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ سے یکطرفہ انحراف پر ایران کے اصولی موقف کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد یہ کسی بھی اعلی غیر ملکی وفد کا پہلا دورہ ہے ۔ پاکستان کے وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد کے دورہ پر آئے ہوئے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے ساتھ مذاکرات میں کروائی ۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے نئی حکومت بننے پر محمود قریشی کو مبارکباد پیش کی ۔

شاہ محمودقریشی نے امید ظاہر کی کہ جوہری معاہدہ میں شامل دیگر فریق اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نمٹائیں گے کیونکہ عالمی جوہری ادارے آئی اے ای اے نے کئی مرتبہ ایران کی جانب سے معاہدہ کی پاسداری کی تصدیق کی ہے ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کی اس مشکل وقت میں ساتھ کھڑا ہے ۔ جنرل قمرباجوہ سے ملاقات میں ایرانی وزیرخارجہ کو یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کیلئے خلوص سے اقدامات کررہا ہے ۔