ایران کی دماغی کینسر کا ٹیکہ تیار کرلیاہے۔

تہران۔ ائی آر این اے نے چہارشنبہ کے روز یہ جانکاری ملی ہے کہ ڈاکٹر نورز دلریز نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ لیربریٹری نے یہ ٹیکہ تیار کرلیاہے جس کا مریض پر استعمال کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ ٹیکہ دوسالوں تک مریضو ں پر استعمال کیاہے‘ اور مزید کہاکہ مذکورہ علاج کے لئے ہلت منسٹری کی امداد اور یوریما یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس کے اشتراک سے کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ’’ ہمارا طریقہ علاج دیگر ممالک میں استعمال ہونے والے طریقہ کار سے مماثل ہے۔

تاہم ا س علاج کا امریکہ ڈالر میں ایک مریض پر خرچ94ہزار ڈالر ہے اور ایران کی کرنسی میں 23ہزار ڈالر ہے‘‘۔ ماہر نے کہاکہ’’چھاتی کے کینسر کا علاج کے لئے ٹیکہ بھی تیار ہے ‘ اس کو پیش کرنیکے لئے ہم فنڈنگ کا انتظار کررہے ہیں‘‘۔

دماغ کے کینسر کا ٹیکہ ایک نیا علاج ہے جو ( برین ٹیومر )کے لئے استعمال کیاجاتا ہے اس کے استعمال کے بعد مریض اضافہ سات سال تک زندہ رہا ہے۔

فی الحال برین ٹیومر کا علاج سرجری کے بعد ریڈیو تھرپی اور کیموتھرپی کے ذریعہ کیاجارہا ہے جس میں مریض پندرہ سے سترہ مہینوں تک عام طور پر زندہ رہتا ہے۔

مگر اب نئے طریقے علاج جو امریکہ ‘ یوکے‘ جرمنی اور کینڈا میں کیاجارہا ہے جس میں عام طور پر مریض 3.4سال تک سرجری کے بعد زندہ رہتا ہے