ایران میں جاری نسلی صفائی کے خلاف برلن میں اہواز عربوں کا احتجاج

برلن۔ایران کے زیر قبضہ اہواز کے 92سال کی تکمیل پر یوروپ کی اہواز کمیٹی نے ایرانی سفارت خانہ کے روبرو احتجاجی دھرنا منظم کیا۔

ہاتھوں میں عربی او رجرمنی دونوں زبانوں میں تیار بیانرس لئے جس پر لکھاتھا کہ’’ اہواز کو آزادی ‘ اہواز کے قیدیوں کی رہائی ‘ اور ہمارے جرمنی سے مطالبہ ہے کہ وہ ایران پر اہواز قیدیوں کی رہائی کے لئے دباؤ ،ڈالے ‘‘20اکٹوبر جمعہ کے روز ایرانی سفارت خانے کے روبرو سینکڑوں اہواز عرب جمع ہوئی اور احتجاج کیا۔

مذکورہ احتجاج کا مقصدایران میں اہواز عربوں پر بڑھتے مظالم کی روک تھام کے لئے انجیلا مارکیل کی زیر قیادت جرمن حکومت کی عاجلانہ مداخلت کو یقینی بنانا تھا۔

اس احتجاج کی وجہہ سے نہ صرف جرمن کی عوام بلکہ دنیاکو اس بات کی خبر ہوئی ہے ایران میں موجود دور کے حکمرانوں کی زیرقیادت حکومت اہواز عربوں کی شناخت مٹانے کے لئے انہیں گرفتار کررہی ہے ‘ بے رحمی کے ساتھ انہیں پیٹا جارہا ہے اور سولی پر بھی لٹکایاجارہا ہے۔

دنیا بھر کی مختلف شہروں جیسے برلن‘جرمنی‘ لندن‘ انگلینڈ ‘ کانبیرا ‘ آسٹریلیا‘ نیدر لینڈس میں بھی اہواز کمیونٹی کے عربوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔