’ایران عظیم ہے ،کوئی طاقت ڈرا دھمکا نہیں سکتی‘

’دشمن کو شکست ہوگی، مشکل وقت گذر جائے گا ‘، حسن روحانی کا خطاب
تہران۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے صدر حسن روحانی نے دعویٰ کیا کہ اسلامی جمہوریہ عظیم سے جس کو کوئی بھی ڈرا دھمکا نہیں سکتی۔ سرکاری ویب سائیٹ ’دولت ‘کے مطابق صدر حسن روحانی نے مقدس ماہ رمضان ریمارک کے موقع پر کل رات دیر گئے اپنے ملک کے سنی علماء کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء ہم دشمن کو شکست دیں گے اور پوری عظمت و سربلندی کے ساتھ اس دشوارکن دور سے کامیاب گذر جائیں گے‘۔ متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب سعودی عرب کے دو تیل ٹینکروں کے بشمول چار سمندری جہازوں پر حملے کے بعد یہاں خطاب کررہے تھے۔ سمندری جہازوں پر حملے کو علاقائی کشیدگی میں ہولناک اضافہ کی علامت کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ ایران نے ان پراسرار حملوں کو ’خطرناک‘ قرار دیتے ہوئے ان کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے پابندیوں میں سختی پیدا کرنے پر ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015ء میں طئے شدہ تاریخی نیوکلیئر سمجھوتہ میں قبول کردہ وعدوں کو ترک کرتے ہوئے نیوکلیئر پروگرام پر پیشرفت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔ ایران کے اعلیٰ ترین فورسیس ’پاسداران انقلاب اسلامی‘ کو بیرونی دہشت گرد قرار دیا تھا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ کسی بیرونی حکومت کے ایک اعلی ادارہ کو اس نام سے منسوب کیا گیا تھا۔ بعدازاں امریکی بحری بیڑہ یو ایس ایس ابراہم لنکن کے علاوہ بھاری تعداد میں 8.52 بمبار طیاروں، پیٹریاٹ مزائیلس وغیرہ، خلیج فارمس کو روانہ کئے جانے کے بعد اس علاقہ میں فوجی تصادم کے خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے۔