ایئر انڈیا کے طیارہ کا اسرائیل میں گرمجوشانہ سے استقبال 

تل ابیب: سعودی عرب کے فضائی حدودکا استعمال کر تے ہوئے اسرائیل پہنچنے والے ایئر انڈیا کے مسافر بردار طیارہ کا بین گور ین ایئر پورٹ پر گرمجوشی سے استقبال کیا گیاہے۔اس پیش رفت کو ہندوستان او راسرائیل کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل او رتاریخی قرار دیا جارہا ہے ۔

یہ سب سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کے لئے ایئر انڈیا کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے دینے کی اجازت سے ممکن ہوسکا ۔بین گورین ایئر پورٹ پر ایئر انڈیا کے طیارہ کا پانی کے رنگین پھوار وں کے ذریعہ استقبال کیا گیا۔

ایئر انڈیا نے اسرائیل جانے والے اپنے طیارہ کیلئے سعودی عرب سمیت جن ممالک کی فضائی حدود کا استعمال کیا ہے ۔ان کے اردن کوو چھوڑ کر صیہو نی ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں ۔

ایئر انڈیا کی پرواز اب نئے روٹ کا استعمال کریگی جس میں سعودی عرب ، اومان اور اردن کی فضائی حدودکا استعمال شامل ہے۔اس سے ایئر انڈیا کی پروازوں کو اسرائیل پہنچنے میں کم وقت درکار ہوگا۔