اگر کسی نے پاکستان کی طرف دیکھا تو وہ آنکھیں نکالی جائیں گی۔

پلوامہ دہشت گردانہ حملے پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی گیدڑ بھبھکی کے بعد اب ان کے ریلوے وزیر  نے ہندستان کو دھمکی دی ہے۔ عوامی مسلم لیگ (ایم این اے) کےشیخ راشد احمد نے ٹویٹر پرایک ویڈیوجاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی نے پاکستان کی طرف دیکھا تو وہ آنکھیں نکالی جائیں گی۔

راشد احمد نے ویڈیو میسیج میں کہا، ‘عمران خان نے پیغام دے دیا ہے کہ ہم نے چوڑیاں نہیں پہنی ہیں، ہمارے لئے پاکستان زندگی ہے، پاکستان موت ہے۔ اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ آنکھیں نکال دی جائیں گی اور نہ پھر گھاس اور چڑیا گے گی، چڑیا چہکے گی اور نہ مندروں میں گھنٹیاں بجیں گی کیونکہ پاکستان مسلمانوں کا وہ ایک قلعہ ہے جسے ساری دنیا کا مسلمان دیکھ رہے ہیں اور عمران خان کی قیاست میں 20 کروڑ لوگ تیار ہیں کہ امن ہو یا جنگ ہو، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں”۔

پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان نے کہا ہے کہ اس کا اس میں کوئی ہاتھ نہیں ہے اور اگر ہندستان حملہ کرےگا تو ہم بھی جواب دیں گے۔

اس سے پہلے پاکستانی وزیر اعظم نے پلوامہ حملے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگرآپ (ہندستان) ہم پر حملہ کریں گے تو ہم اس کا جواب دینے میں سوچیں گے نہیں۔ ہم بھی جانتے ہیں کہ جنگ شروع کرنا انسانوں کے ہاتھ میں ہے لیکن اس کا انجام صرف اوپر والا ہی جانتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہندستان۔پاکستان کے درمیان جو بھی مسئلہ ہے اسے بات چیت سے سلجھایا جانا چاہئے۔