اچھی باتیں

٭ خلوص سب سے بڑا ہتھیار ہے جس سے کئی کام لئے جاسکتے ہیں۔
٭ ایسی باتیں نہ کہو جس سے کسی کا دل زخمی ہوجائے۔
٭ کسی سے ملو تو اس طرح کہ وہ آئندہ بھی ملنے کی تمنا کرے۔
٭ ظالم کی موت پر ملول ہونا ظلم میں شامل ہے ۔
٭ نرمی سے بولو کہ بات دوسرے کے دل میں اُتر جائے۔
٭ حد سے زیادہ تمنائیں انسان کو اندھا کردیتی ہیں۔
٭ بے شرمی کی باتیں کھلی ہوں یا چھپی ، ان کے پاس تک نہ پھٹکو۔
٭ جو شخص اپنے خلوص کی قسمیں کھاتا ہے اس پر بہت کم اعتبار کرو۔