اپوزیشن کو انتخابی شکست کا احساس : پاسوان

نئی دہلی۔22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر اور بی جے پی کے حلیف رام ولاس پاسوان نے اپوزیشن کو ہارنے والے قرار دیتے ہوئے دعوی کیا کہ وہ وی وی پی اے ٹی مسئلہ پر مایوس ہوگئے ہیں اور انہیں جاریہ لوک سبھا انتخابات میں اپنی ناکامی کا احساس ہوچکا ہے۔ 22 اپوزیشن پارٹیوں نے منگل کے دن اپنا ایک اجلاس لوک سبھا انتخابی نتائج سے قبل منعقد کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ وی وی پی اے ٹی شیٹس کو اندھادن طریقہ پر رائے شماری کے آغاز سے قبل استعمال کیا جانا چاہئے۔ لیکن الیکشن کمیشن نے اس مطالبہ کو مسترد کردیا تھا۔ پاسوان نے کہا کہ وہ کئی ماہ سے یہی بات کہہ رہے تھے جبکہ اپوزیشن پارٹیوں کے سربراہوں نے اپنی ناکامی کے احساس کا آغاز کیا تھا اور ای وی ایم کے بارے میں شکایتیں کرنا شروع کردی تھیں۔ یہ لوگ ای وی ایم مشینوں کی صرف اس لیے مخالفت کررہے ہیں کیوں کہ ہندوستان کو سابقہ دور میں واپس لیناجانا چاہتے ہیں جہاں زراور زور کی طاقت انتخابات کا فیصلہ کرتی تھی۔ سپریم کورٹ نے اس مسئلہ کی پہلے ہی 4 مرتبہ سماعت کی ہے اور اب وہ ملی جلی کہانیاں سن رہے ہیں۔ جبکہ اپوزیشن کو اپنی ناکامی کا بری طرح احساس ہورہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے بیٹے این ڈی اے میں شامل ہیں۔