اپنی زبردست اداکاری کے سبب مداحوں کے دل میں جگہ بنانے والی سری دیوی ۔ برسی کے موقع پر خصوصی خراج 

حیدرآباد: سری دیوی کی ایک ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں او ر بہترین اداکاری سے شائقین کے دلوں میں خاص مقام بنانے میں کامیاب ہوگئی ۔ سری دیوی کا اصلی نام شریماینگر تھا ۔ ان کی پیدائش ۱۳؍ اگست 1963ء میں ٹامل ناڈو کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہوئیں ۔ انہوں نے صرف چار سال کی عمر میں ایک ٹمل فلم میں کام کیا تھا ۔

1979ء فلم ’’ سولہواں ساون ‘‘ کے ذریعہ سے سری دیوی نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا ۔ لیکن باکس آفس پر ناکام ثابت ہونے پر انہوں نے تلگو فلموں میں کام کرنا شروع کیا ۔ اور 1983ء میں ہندی فلم ’’ ہمت والا ‘‘ کے ذریعہ سے بالی ووڈ میں پھر قسمت آزمائی او ریہ فلم کامیاب ثابت ہوئی اور سری دیوی کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ۔ اس کے ان کی ہٹ فلموں کا ایک تانتہ بن گیا ۔ فلم نگینہ میں بہت زبردست اداکاری سے سب کو حیران کردیا ۔ اس فلم میں انہوں نے ایک ناگن کا کردار ادا کیا تھا ۔ اس فلم میں ان کے رقص نے مداحوں کی دل جیت لیا تھا ۔ اس کے بعد فلم ’’ مسٹر انڈیا ‘‘ آئی ۔ یہ فلم بھی زبردست ہٹ رہی ۔ 1989ء فلم ’’ چال باز ‘‘ ریلیز ہوئی ۔ یہ فلم بھی زبردست کامیاب رہی او ران کی مقبولیت زبردست اضافہ ہوا۔

یش چوپڑا کی ہدایت میں بنی فلم ’’ چاندنی ‘‘ بھی باکس آفس پر زبردست کامیاب رہی ۔ اس فلم میں ان کے مقابلہ میں رشی کپور تھے ۔ اس فلم میں انہیں بہترین اداکاری کے سبب فلم فیئر ایوارڈ پیش کیا گیا ۔ سری دیوی 20فروری 2018کو اپنے بھتیجے موہت مرواہ کی شادی کیلئے دبئی گئی تھیں ۔ ان کے ساتھ ان کی لڑکی خوشی او ر ان کے شوہر بونی کپور بھی تھے ۔ شادی کے بعد خوشی او ربونی کپور واپس ہندوستان آگئے ۔ لیکن سری دیوی وہیں رکی رہیں ۔

بعد ازاں سری دیوی اپنے ہوٹل کے حمام میں مشتبہ طور پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔ ان کی نعش کو ممبئی لایا گیا ۔ او ر۲۸؍ فروری کو ان کی آخری رسومات کئے گئے ۔ سری دیوی کی شادی پروڈیوسر بونی کپور سے ۱۹۹۶ء میں ہوئی ۔ انہیں دو لڑکیاں خوشی اور جھانوی ہیں ۔ جھانوی فلم ’’ دھڑک ‘‘ سے فلموں میں قدم رکھ چکی ہے ۔