اٹلی میں شدید زلزلہ کا جھٹکا ‘ روم میں بھی محسوس کیا گیا

روم ۔30اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک طاقتور زلزلہ کا جھٹکا جس کی شدت رہیکٹر پیمانہ پر 6.6ریکارڈ کی گئی محسوس کیا گیا ۔ زلزلہ کا یہ جھٹکا ملک کے دارالحکومت روم میں بھی محسوس ہوا ۔ تاہم کسی جانی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع نہیںملی ۔ علی الصبح 6:40بجے محسوس ہونے والے زلزلہ کا مبدہ چھوٹے سے قصبہ نوریا میں تھا جو دارالحکومت روم سے 6کلومیٹرکے فاصلہ پر ہے ۔ چار دن قبل وسطی اٹلی میں 5.5 اور 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔ 24اگست کو زلزلہ سے مخدوش علاقہ میں زبردست زلزلہ آیا تھا جس میں تقریباً 300 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ قصبہ نوریا کیسٹل سانٹاگیلو ‘ ٹریسی اور ویسو سے یا تو عوام کا تخلیہ کروا دیا گیا تا یا پھر وہ اپنے گھروں سے فرار ہوگئے تھے اور ساحل کے قریب اپنی کاروں میں سورہے تھے ۔ اُسی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیںملی ۔ حالانکہ گذشتہ زلزلہ میںہرعمارت منہدم ہوگئی تھی اور فضاء میں کثیف دھوئیں کے بادل دیکھے گئے تھے ۔