آزاد ریاست کے قیام کے لئے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں: شاہ سلمان

سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز  نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے تئیں اپنی حمایت کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ایک ملاقات میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب یروشلم راجدھانی کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے فلسطینیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

فلسطین کی تازہ صورت حال پر بات چیت کے دوران فلسطین کے صدر محمود عباس نے شاہ سلمان اور سعودی عرب کی جانب سے فلسطین کی مسلسل حمایت کی ستائش کی اور اس کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق، ملاقات میں سعودی عرب کی طرف سے الریاض کے گورنر فیصل بن بندر بن عبدالعزیز ، وزیر مملکت اور وزارتی کونسل کے رکن شہزادہ منصور بن متعب بن عبدالعزیز ، وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر اور وزیر خزانہ محمد الجدعان بھی موجود تھے۔