اویسی کی زندگی کو خطرے کے ڈر سے ‘ ریالی کے لئے اجازت نہیں دی گئی

پونا:صدراے ائی ایم ائی ایم اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی 21فبروری کو منعقد ہونے والے مجوزہ میونسپل انتخابات کے ضمن میں شہر کے وارڈس میں ریالی منعقد کرنے کی اجاز ت دینے سے انکار کردیا ہے

۔کھڈک پولیس اسٹیشن نے یہ کہتے ہوئے اے ائی ایم ائی ایم کی ریالی کو اجازت دینے سے انکا ر کردیا کہ جس علاقے میں ریالی منعقد کی جانے والی ہے وہ علاقہ نہایت حساس ہے کیونکہ مذکورہ علاقے میں ملا جلی آبادی رہتی ہے اور اویسی کے تقاریر فطرتاً اشتعال انگیز اور فرقہ وارنہ ہوتے ہیں‘ جس کی وجہہ سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے

۔اے ائی ایم ائی ایم نے پونے میونسپل الیکشن میں اپنے 25امیدواروں کا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔پارٹی کی سٹی یونٹ کو کھڈک پولیس اسٹیشن کی جانب سے دئے گئے مکتوب میں لکھا گیا ہے کہ ’’لاء اینڈ ارڈر کے پیش نظر ’ ریالی کے لئے اجازت نہیں د ی جاسکتی ہے‘‘۔

فبروری14کو اے ائی ایم ائی ایم کی سٹی یونٹ نے سیون لوس چوک پر ریالی کی اجازت کے لئے درخواست دی تھی۔اے ائی ایم ائی ایم پونے چیف انجمن انعامدار نے کہاکہ ’’ایک روز قبل ہمیں ایک لیٹر کھڈک پولیس اسٹیشن سے موصول ہوا ہے جس میں پولیس نے ہمیں اطلاع دی ہے کہ علاقے میں ریالی منعقد کرنے کے لئے جو درخواست پیش کی گئی تھی اس کو مسترد کردیاگیا ہے‘‘۔

انہوں نے پولیس کے رویہ پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے اس قسم کے نظریہ کی سختی کے ساتھ مذمت کی ۔انعامدار نے کہاکہ اویسی نے اب تک مہارشٹرا میں 60ریالیاں کی ہیں اور اترپردیش میں بھی ان کے ریالیوں کا سلسلہ جاری ہے ‘ تاہم ان کی تقاریر سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیںآیا‘‘۔

انعامدار نے کہاکہ ’’ پولیس کی جانب سے اشتعال انگیزی اور فرقہ وارنہ تقاریر کا الزام عائد کیاگیا ہے وہ قابل قبول نہیں ہے اور ہم بہت جلد مذکورہ پولیس افیسر کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے ‘‘۔

انہوں نے پولیس پر جانبدرانہ کاروائی کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ یہ اقدام اظہار خیال کی آزادی کے خلاف کارضرب ہے۔

اے ائی ایم ائی ایم لیڈر نے مبینہ طور پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ’’ پچھلے ماہ اسی مقام پر کانگریس لیڈراور سابق چیف منسٹر اشوک چوہان نے ریالی منعقد کی تھی‘جس پرانتظامیہ نے کوئی اعتراض نہیں کیا‘‘۔

تاہم راگھوناتھ جادھو جادھو نے کہاکہ توقع کی جارہی ہے کہ اس ریالی میں 10,000لوگ جمع ہوں گے جس کے لاء اینڈ ارڈر کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے‘ لہذا ہم نے انہیں کسی بڑے مقام کی نشاندہی کرانے کوکہاہے جہاں پر زیادہ لوگ جمع ہوسکتے ہیں‘‘۔