اولاد کی تربیت

دور حاضر میں اولاد کی تربیت والدین کیلئے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے ، یہ بات حقیقت ہے کہ اولاد والدین کیلئے آزمائش کا نام ہے ۔ اسی لئے والدین کو جتنی اس کی دنیاوی زندگی اور مستقبل کی فکر ہے اتنی ہی فکر اولاد کی اخروی زندگی کی بھی کرنی چاہئے ۔
اولاد کی تربیت اور اس کو آج کل کے ماحول سے بچانا انتہائی اہم ، لیکن بہت مشکل عمل ہے ۔ بچوں کو اچھے اخلاق اور اقدار کی تربیت دینا ، انہیں رشتوں کا تقدس سکھانا ، ان کے اندر اللہ کا ڈر پیدا کرنا بہت ضروری ہوچکا ہے۔ نیک اولاد صدقہ جاریہ ہوتی ہے ۔ دور حاضر کے والدین کو اولاد کی تربیت ایسے کرنی چاہئے کہ وہ بلوغت کو پہنچ کر ملک و قوم کیلئے ترقی اور ان کیلئے عزت و وقار کا باعث بن سکیں ۔ اگر ان کی تربیت اچھی ہوگی تو نہ صرف والدین کو سکھ ملے گا بلکہ معاشرہ بھی ترقی کی منازل طے کرسکے گا ۔