اوقافی جائیدادوں کے استعمال کے لئے اقدامات : حکومت جموں کشمیر

جموں: حکومت جموں وکشمیر نے آج کہاکہ 23,750ایکڑ اراضی سے استفادہ کے لئے اختراعی اقدامات کئے گئے ہیں۔

حج او راوقاف محکمہ کے لئے مطالباتِ زر کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے ایوان اسمبلی میں وزیر مملکت برائے حج واوقاف سید فاروق احمد آندرابی نے کہاکہ ان کے محکمہ کی کارکردگی بلارکاوٹ‘ تیز رفتار‘ عصری اور سائنٹفک خطوط پر متحرک اور مسابقتی بتائی گئی ہے

۔انہوں نے کہاکہ شاپنگ مالس اور دیگر تجارتی اثاثہ جات کے علاوہ جدید تعلیم اور حفظان صحت کے ادارے اوقاف کے فنڈس سے ریاست گیر سطح پر قائم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سابق چیف منسٹر مفتی محمد سعید نے 4نرسنگ کالج کشٹوار‘ جموں ‘ کوٹ ‘ بھٹوال ‘راجوری میں قائم کئے تھے۔ کشمیر میں دو ایسے کالج کارگرد ہوچکے ہیں اور طلبہ مختلف قسم کے تعلیم وتربیت حاصل کررہے ہیں۔

انہوں نے ایوان سے کہاکہ لڑکوں کے لئے ہاسٹل تعمیر کئے گئے ہیں۔120کالجوں او ریونیورسٹیز طلبہ کے ہاسٹل کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اوقاف کو 59.48کرور روپئے کی گذشتہ سال کے دوران اپنے اثاثہ جات سے آمدنی حاصل ہوئی ہے۔