اوری حملے میں کشمیریوں کی کارستانی ناکہ پاکستانیوں کی۔ جیش کا دعوی

پچھلی اتوار کو کشمیر کے اوری میں پیش ائے دھشت گرد حملے میں ہلاک سترہ فوجی جوانوں کی موت کے ذمہ دارچار دھشت گردوں کا کشمیر سے نہیں بلکہ پاکستان کی ممنوعہ تنظیم جیش محمدؐ سے ہونے کادھشت گردوں کی جانب سے چلائی جانے والی ایک ویب سائیڈ نے دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے ڈائرکٹر جنرل ملٹر ی اپریشنس(ڈی جی ایم او) لفٹنٹ جنرل دلبیر سنگھ بتایاکہ ہلاک چارو ں دھشت گردوں بیرونی ملک پاکستان ہیں جس کے پختہ ثبوت بھی مرنے والوں کے پاس سے دستیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مزیدکہاکہ ہلاک دھشت گردوں کے پاس سے پاکستان میں تیار ہونے والے اشیاء استعمال ہوئے ہیں۔انگریزی روزنامہ ہندو کی ایک رپورٹ کے مطابق جیش محمدؐ کی ویب سائیڈalqamaonline.comنے اپنے پیام میں اوری دھشت گرد حملے کو مقامی مسلمانوں کا ردعمل قراردیتے ہوئے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی تھی کہ کشمیر میں جاری فوجی اپریشن کے جواب میں مقامی مجاہدین نے یہ دھشت گرد حملہ انجام دیا تھاجبکہ مودی حکومت اس واقعہ پر اپنی سکیورٹی ناکامی کی وجہہ سے شرمند ہ ہے اور اپنی خامیو ں کو چھپانے کے لئے بناء کسی ثبوت او رشواہد کے پاکستان کو ذمہ دار ٹھرانے کی کوشش کررہی ہے۔جو بھی انٹلیجنس عہدیداروں نے جیش کے اس بیان کو جھوٹا پروپگنڈہ قراردیتے ہوئے کشمیر کے اوری میں پیش ائے ہلاکت خیز دھشت گرد حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے پختہ ثبوت موجود ہونا کادعویٰ کررہے ہیں۔