انگریزدور حکمرانی اور انڈین ریلویز کی سیاہ تاریخ۔ ششی تھرور کا خلاصہ

رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کو تاریخی حقائق کو پیش کرنے میں کافی مقبولیت رکھتے ہیں اور انہوں نے کہاکہ ’کس طرح انڈین ریلویز کی تنصیب عمل میں ائی‘ ہے۔ششی تھرور نے اپنے تبصرے میں کہاکہ انگریزوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لئے ریلویز کی تنصیب ہندوستانی ٹیکس ادا کرنے والوں کے پیسے سے عمل میں لائی۔

اپنی کتاب ’’ این ایرا آف ڈراکنس‘‘میں لارڈڈیلہاوز کا بیان پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ’’ ہندوستان نے انگریزوں کے لئے ایک بڑی مارکٹ قائم کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے جو ریلویز کی شکل میں ہے اور جس کے ذریعہ ہم برطانیہ کے زراعی سامان اور دیگر اشیاء لاد کر لے جاسکتے ہیں اور اس کی تنصیب میں ہندوستانیوں نے ہماری مدد کی ہے‘‘۔

ہندوستانیو ں نے ریلوے لائن کے لئے پیسہ لگایا اور فائدہ انگریزوں نے اٹھایا۔ہندوستان میں ایک میل ریلوے لائن کی تنصیب کے لئے 18000پاونڈس کا خرچ آیا اور امریکہ میں اس کے لئے 200پاونڈ کا ۔ ہندوستانیوں نے نو گنازائد رقم ادا کی ہے۔