انڈونیشیا میں شدید زلزلے میں ہلاکتیں 832 ہو گئیں

جکارتہ۔30ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں شدید زلزلہ اور ہولناک سونامی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 832 ہو گئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرہ سولاویسی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10 فٹ بلند لہروں نے پالو شہر میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔

شاہ سلمان کا انڈونیشیا میں
سونامی پر تعزیتی پیغام
ریاض30ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انڈونیشیاء میں سونامی سے تباہی پر غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی جانب سے انڈونیشیا صدر جوکو ویدودوکو تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں جب اس خبر کا علم ہوا کہ جمہوریہ انڈونیشیا کے صوبے مالو میں سونامی سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے توہمیں انتہائی صدمہ پہنچا۔غم و اندوہ کے ان لمحات میں ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔