انمول موتی

٭ ہر عمدہ اور اچھا کام ابتداء میں ناممکن نظر آتا ہے ۔
٭ غلطی مان لینے سے انسان کا ذہنی بوجھ کم ہوجاتا ہے ۔
٭ مسکراہٹ محبت کی زبان ہے ۔
٭ جتنا کم بولوگے اتنا زیادہ لوگ تمہاری بات سنیں گے ۔
٭ امیری باعمل انسان کی کنیز ہے ۔

٭ اگر انسان بننا چاہتے ہو تو ساری کائنات کا احترام کرو ۔
٭ انسان کا مقدر اس کے ہاتھوں کی لکیروں میں نہیں ۔ اس کے ہاتھوں کی طاقت میں ہے ۔
٭ دشمن کی تنقید کا چراغ لے کر اپنی منزل کا راستہ تلاش کرو ۔

٭ مصیبت کی شکایت سے پرہیز کرو ، کیونکہ اس سے اللہ تعالی ناراض ، دشمن خوش اور دوست غمگین ہوتا ہے ۔

٭ ماں کی خوشنودی ، دنیا میں باعث دولت اور آخرت میں باعث نجات ہے ۔

٭ دوسروں کو خوش رکھ کر جو خوشی حاصل ہوتی ہے ، اس سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں ۔

٭ خوف الہی گناہوں سے دور رہنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔

٭ ایک جھوٹ سے بہت سے جھوٹ جنم لیتے ہیں۔
٭ دنیا کو جیتنا چاہتے ہوتو آواز میں نرمی پیدا کرو
٭ زندگی وقت کا آئینہ ہے ۔