انمول موتی

٭ خوف الہی گناہوں سے دور رہنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔
٭ محنت ، دیانت اور کفایت شعاری سے دولت آتی ہے ۔
٭ کسی بھی خاص انسان کی قدر ان دو اوقات میں ہوتی ہے ۔ ایک ملنے سے پہلے ، دوسرا بچھڑنے کے بعد۔
٭ زندگی وقت کا آئینہ ہے ۔
٭ ایک جھوٹ سے بہت سے جھوٹ جنم لیتے ہیں۔
٭ دنیا کو جیتنا چاہتے ہو تو آواز میں نرمی پیدا کرو۔
٭ زندگی کے ہر قدم پر پھول بکھیرتے جاؤ کس دن باغ لگا پاؤ گے ۔
٭ بھروسہ سادہ پھول ہے جو شک کی بُو سونگھتے ہی مرجھا جاتا ہے ۔
٭ جو جانے والے سے عبرت حاصل نہیں کرتا وہ آنے والے کیلئے عبرت بن جاتا ہے ۔
٭ حقیر سے حقیر پیشہ ہاتھ پھیلانے سے بہتر ہے۔
٭ بُرے دوستوں سے بچو کیونکہ وہ تمہارا تعارف بن جاتے ہیں ۔
٭ مایوسی سے بڑھ کر کوئی چیز بُری نہیں ، مایوسی موت کا دوسرا نام ہے ۔
٭ تم زمین والوں پر رحم کرو ، اوپر والا تم پر رحم کرے گا۔
٭تو سجدہ تو زمین پر کرتا ہے مگر تعلق تیرا اوپر والے سے ہوتا ہے ۔
٭ دل پر مصیبتیں آنکھوں کی وجہ سے آتی ہیں ۔
٭ جس روز تو عیش کا طلبگار ہوا ، اُسی روز تیری شخصیت کا زوال شروع ہوگیا ۔
٭ اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنا سیکھ لیا تو یقین کرلوکہ زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ۔
٭ بے شمار غلط باتیں جاننے سے بہتر ہے کہ انسان کچھ نہ جانے ۔