اندرون ایک ہفتہ رام مند رکی تعمیر کا فیصلے متوقع ۔ وی ایچ پی

نئی دہلی:وی ایچ پی لیڈر پروین توگاڑیہ ہندوتوا تنظیموں کو اشارہ دیاکہ ایودھیامیں رام مندر کی تعمیر کے لئے کچھ اقدامات پر غور کیاجارہا ہے ‘ اور دعویٰ کیا کہ ’’ اندرون ایک ہفتہ‘‘اس کے متعلق فیصلہ بھی لیاجائے گا۔

مرکز میں بی جے پی کے طاقتور موقف کے باوجودایودھیا میں رام مند ر کی تعمیر پرتعطل کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ’’ کریں گے‘‘۔

رام مندر کے مسلئے پر مرکزکی بی جے پی حکومت کے متضاد موقف پر وی ایچ پی کی مداخلت پرپوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ’’ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے متعلق فیصلہ اندرون ایک ہفتہ لیاجائے گا‘‘۔

انہوں نے کہا’’ پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرتے ہوئے کہ اندورن ایک گھنٹہ فیصلہ لیاجاسکتا ہے ۔انہو ں نے مزیدکہاکہ رام مندر کی تعمیر کے متعلق فیصلہ فوری طوررپر لیاجانا چاہئے تعمیری سرگرمیو ں کاآغاز بعد میں بھی کیاجاسکتا ہے۔

انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کو ہندوستانی نژاد امریکیوں کے لئے غیرمعمولی قراردیا۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت چاہئے بیرونی ممالک امریکہ‘ آسڑیلیا‘ پاکستان ‘ بنگلہ دیش ‘ سعودی عربیہ میں رہنے والے ہندوستانیو ں کی زندگی کی حفاظت مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے بالخصوص امریکہ میں ہندوؤں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر زوردیا۔

توگاڑیہ نے گاؤرکشوں کے خلاف جاری کئے گئے اڈوائزری سے دستبرداری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اس سے مبینہ طورپر گائے کے ذبیحہ میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے گاؤرکشکوں کو روحانی فوج قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ بلکل غلط ہے وہ صرف گائے کی حفاظت کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ’’ اگر کوئی حقیقت میں قصور وار ہے تو وہ ہے قصائی جب سے وہ گائے کے ذبیحہ میں ملوث ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ قصائی سزاء کا حق دار ہے۔کشمیر کے مسلئے پر بھی انہو ں نے ہندوستان سے پاکستان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔