انجن کی ناکامی کے سبب امریکی ہوائی جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ

واشنگٹن۔امریکہ کے ایک مسافر بردار ہوئی جہاز کی بیچ ہوا میں انجن کی ناکامی کے سبب منگل کے روز ایمرجنسی لینڈگ کرنے پڑی‘ مسافر کے بیان کے مطابق اس واقعہ میں کم سے کم ایک مسافر زخمی ہوا ہے۔ساوتھ ویسٹ ائیرلائنس کے بوئنگ737-700کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا جس نے نیویارک سے ڈالاس کے لئے آڑان بھری تھی زنہو کی خبر کے مطابق اسی دوران انجن بند ہوگیا۔

مسافرین نے کہاکہ ہوائی جہاز ’’ محفوظ ‘‘طریقے سے لینڈکردیاگیا مگر کم سے کم ایک مسافرکو زخموں کی وجہہ سے اسپتال لے جایاگیاہے۔ساوتھ ویسٹ ائیرلائنس کا کہنا ہے کہ ہوائی جہاز میں143مسافرین اور پانچ کریو ممبرس موجود تھے اور کمپنی اب بھی مزید تفصیلات جاننے کی کوشش کررہی ہے۔

مسافرین نے سوشیل میڈیا پر تصوئیر بھی شیئر کی جس میں بری طرح تباہ انجن صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے جس میں ایک دھماکہ بھی پیش آیاتھا۔ہوائی جہاز میں موجودمسافرین کے مطابق جب ہوائی جہاز زمین کی طرف تیزی کے ساتھ آرہا تھا اس وقت کچھ مسافرین چلا رہے تھے اور کچھ نے قئے بھی کئے۔

اپنے فیس بک راست ویڈیو میں ہوائی جہاز کے ایک مسافر مارٹی ماتینز نے بتایا کہ اس سے تین سیٹ بعد ہی انجن میں دھماکہ پیش آیاتھا‘‘۔ امریکہ کی قومی ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے واقعہ کے متعلق تحقیقات کااعلان کیاہے۔ فیلاڈل فیاائیرپورٹ پر تمام آڑان کو بھی رد کردیاگیا۔