انتقال

سرپور ٹاون /4 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون کے متواطن ایم اے کلیم واٹر پلانٹ مالک کے والد محترمہ نسیم النساء بیگم عمر 82 سال کا 2 جنوری بروز ہفتہ کی صبح کے لگ بھگ 10 بجے کے قریب اپنے ہی مکان سرپور ٹاون میں انتقال ہوگیا اور 2 جنوری کے روز بعد نماز عشاء مسجد قدیم میں حافظ دلدار احمد نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ حضرت سید کریم اللہ شاہ کے قدیم قبرستان میں تدفین عمل میں آئی اور آج یعنی 4 جنوری کے روز بعد نماز فجر مسجد ندیم میں فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اس موقع پر نائب قاضی سید عنایت علی صابری اور مفتی محمد رفیق احمد قاسمی کے علاوہ دوست و احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔