امریکی مسلم خاتون اولمپین ابتہاج محمد کا ادائیگی پر اظہار مسرت

واشنگٹن : امریکی اولمپین ابتہاج محمد نے دنیا بھر سے مکہ پہنچنے والے عازمین کے ساتھ حج کا فریضہ ادا کیا۔۳۲؍ سالہ ابتہاج محمد نے بتایا کہ حج کرنا ان کی زندگی کا سب سے بڑا یاد گار لمحہ ہے ۔کھیلوں میں نقاب پہن کر کھیلنے والی پہلی امریکی خاتون کھلاڑی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اس یاد گار لمحہ کی تصویر اور ویڈیوز شیئر کیں ۔

انسٹا گرام پر اپنی تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ الفاظ میرے ان جذ بات کو بیان نہیں کرسکتے جو اس وقت میرے دل میں موجود ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے مکہ مکرمہ میں وقت گذارنے کا موقع ملا یہ میری زندگی کا یادگار لمحہ بن گیا ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ پاک سب کو حج ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔‘‘واضح رہے کہ ابتہاج محمد تلوار امریکہ کی طرف سے ۲۰۱۶ء کے اولمپکس میں حصہ لینے والی پہلی مسلم خاتون ہیں ۔ امریکہ میں ابتہاج محمد کو حجاب پہن کر اولمپکس میں حصہ لینے پر کافی شہرت ملی تھی ۔ او رانہوں نے اولمپکس میں اپنے ملک کے لئے کانس کا تمغہ حاصل کیا تھا ۔