امریکی ریاست ٹینسی سے جنگل کی آگ کی وجہہ سے عام کا تخلیہ

اٹلانٹا:بھڑکتی ہوئی جنگل کی آگ جو تیز رفتار ہواؤں کے سبب مزید دہکتی جارہی ہے ‘ ہزاروں کو افراد کو نقل مقام کرنے کے لئے مجبور کردیا ہے۔

سینکڑوں مکانات اور عمارتیں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں۔یہ علاقہ برفیلی پہاڑوں سے متصل نیشنل پارک کے سبب ایک مقبول تفریحی مرکز ہے۔

آگ پر قابو پانے کی جدوجہد کرنے والے فائیر عملے کی مدد کے لئے نیشنل سکیورٹی گارڈز بھی وہاں پر پہنچ گئے۔تیزہواؤں جھلسی ہوئی درختوں کے گرنے اور آگ میں شدت پیدا کرنے کی وجہہ بن رہی ہیں۔یہ امریکہ کے کئے جنوبی ریاستوں میں پہنچ گئی ہے جس کا آغاز ٹینسی سے ہواتھا۔

آگ جارجیا اور شمالی کیرولینا تک پہنچ گئی ۔ محکمہ سمکیات نے پیش قیاسی کی تھی کے سمندری طوفان اور جنگل میںآگ لگاجانے سے کایک بڑا حادثہ کا اندیشہ ہے۔بارش ہونے کے بعد آگ پر قابو پانے کی جدوجہد کرنے والے عملے کے حوصلوں کو تقویت ملی ہے۔

ماہرین کے مطابق آج کی بارش سمندری طوفان کا متبادل ہے جس سے علاقے کی خشک سالی ختم ہونے کا امکان ہے۔